شاہد خاقان

پارلیمانی نظام میں انتخابات کبھی بھی ہو سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کمیشن بنا تو چینی کی فی کلو قیمت 75 روپے تھی، آج 150 روپے ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کرتا، پارلیمانی نظام میں انتخابات کبھی بھی ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب پر کیس ہو گا اور ان سے پوچھا جائے گا کہ 537 اعشاریہ 6 ارب روپے کدھر گئے؟ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب کی 4 سال کی مدت میں حکومت کو نیب سے صرف 1 اعشاریہ 4 ارب روپے ملے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی بتایا کہ اب تک حکومت کو نیب سے صرف ساڑھے 6 ارب روپے وصول ہوئے۔  نیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب کا کہنا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل لگانے سے قومی خزانے کا نقصان ہوا، ملک بھر میں گیس ہمارے لگائے گئے ٹرمینل سے آ رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت پاکستان کے عوام کی مرضی کی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے