الیکشن کمیشن

انتخابات 2024 کیلئے 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی تربیت مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملہ میں ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل ہیں، تربیتی پروگرام سے غیر حاضرعملہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مرکزی کنٹرول روم 26 دسمبر 2023 سے مکمل فعال ہے، جس میں اب تک 45 شکایات موصول ہوئیں، موصول ہونے والی تمام شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق شکایات کے ازالہ کیلئے 180 کنٹرول روم صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی فعال ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قیہ 4 لاکھ 6 ہزار 222 افراد پر مشتمل عملے کی تربیت یکم فروری تک مکمل ہو جائے گی، 9 لاکھ 85 ہزار 413 نفوس پر مشتمل عملہ کی تربیت کا آغاز نومبرکے آخر میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے