طلال چوہدری

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پی ٹی آئی کی سیاسی تدفین کاپیغام ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پی ٹی آئی کی سیاسی تدفین کاپیغام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی جماعت کے دعویدار کے پی کے کی مشینری استعمال کرنے کے باوجود صرف ایک قومی اور 2 صوبائی نشستیں حاصل کرسکی۔ پنجاب سے 2 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام مستقبل میں میاں نوازشریف کی قیادت پر متحد رہیں گے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور باالخصوص یوٹیلٹی بلز غریب عوام کے لئے اہم مسئلہ ہے بانی پی ٹی آئی نے تو خودکشی کا دعوی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کے پائوں پڑ کر ایسے معاہدے کئے جن کی وجہ سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہونا مشکل ہوگیا ہے مگر اب جس طرح وزیراعظم کی درخواست پر سعودی حکومت سمیت اہم دوست ممالک اور ایران نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کے لئے معاہدے کئے ہیں ان سے بہت جلد معاشی استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلی مریم نوازشریف ہر سطح پر عوام کو ریلیف اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مصروف ہیں اُن کی کارکرردگی سے ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کو کامیابی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے