مسجد کا امام

امریکہ میں مسجد کے امام کو قتل کر دیا گیا

پاک صحافت امریکی حکام اور میڈیا نے بتایا ہے کہ نیو جرسی میں ایک مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

پاک صحافت کی رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کی ایک مسجد کے امام حسن شریف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ نیو جرسی ریاست کے حکام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امام حسن شریف کا قتل دہشت گردی نہیں تھا۔

اسی طرح ان حکام نے کہا ہے کہ امام حسن شریف کو عقیدہ کی بنا پر قتل نہیں کیا گیا۔ امام حسن شریف کے جسم پر گولیوں کے متعدد زخم تھے اور ان کی لاش حضرت محمد نامی مسجد کے باہر سے ملی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جمع کیے گئے شواہد سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ قتل دہشت گردی کی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے کہا کہ میں مسلم کمیونٹی اور تمام مذاہب کے پیروکاروں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں تمام لوگوں بالخصوص عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے کوششیں کروں گا۔

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ امام حسن شریف کے قتل سے وہ دل شکستہ ہیں۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ میرا دل امام حسن شریف اور حضرت محمد مسجد یونین کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ یونیورسٹی

امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کو دبانے کیلئے یونیورسٹیوں کی حکمت عملی

(پاک صحافت) امریکی یونیورسٹیاں غزہ میں نسل کشی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلباء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے