وزیراعظم شہبازشریف

امام حسین اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے عدل و انصاف کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے عدل و انصاف کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نیا سال پاکستان اور عالم اسلام کیلئے امن، ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ دعا ہے نئے سال میں کشمیر اور فلسطین کے لوگوں پر ظلم و جبر ختم ہو۔ نیا اسلامی سال تاریخ کے تلخ لمحات کی بھی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے عدل و انصاف کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ جبر و استبداد کے خلاف ان کا غیر متزلزل یقین، جرات، قربانی اور لگن کی لازوال مثال ہے۔ وزیراعظم کہا یہ واقعہ ہمیں انصاف اور اتحاد کی اقدار کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے ایمان کا مرکزی جزو ہیں۔

انہوں نے کہا عہد کریں ہم اپنے نبی اور صحابہ کرام کی قائم کردہ اعلی صفات کی تقلید کی کوشش کریں گے۔ اللہ رب العزت نے ایک برس کی قلیل مدت میں پاکستان کیلئے ہماری محنتیں اور ریاضتیں قبول کیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے