ایف آئی اے

سائفر معاملے پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئرمین کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر معاملے پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئرمین کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے