سیلاب

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 11 سو سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ کئی روز سے جاری ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 11 سو سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب اور بارشوں کے نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید  75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 1136 ہوچکی ہے۔

 این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے  244، سندھ میں 402، پنجاب میں 168، کے پی کے میں 258، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جاں حق ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 634 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلاب سے 10 لاکھ 51 ہزار570 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان میں ایک ہزار کلومیٹر شاہراہیں متاثر، 18 پلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سندھ میں 2 ہزار328 کلو میٹر شاہراہیں، پنجاب میں 121 کلومیٹر اور خیبر پختونخوا میں 6 اعشاریہ کلومیٹر سٹرکیں متاثر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے