جہانگیر ترین

افسوس کا مقام ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، جہانگیر ترین کا عمران خان سے شکوہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین بھی پی ٹی آئی حکومت سے ناراض ہوتے نظر آرہے ہیں، جہانگیر ترین نے وزیر اعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں تو دوست تھا، جان بوجھ کر دشمنی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ تاہم اب چپ نہیں بیٹھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر انہوں نے ایک دو نہیں 3 ایف آئی آر درج کروائی ہیں، ایک سال سے میرے خلاف شوگر کمیشن میں انکوائری چل رہی ہے۔ مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں ، ان کا کہنا کہ میں خاموش بیٹھا ہوں، ملک کی 80 شوگر ملوں میں سے انہیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا،م میرے اور میرے بیٹے کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ظلم بڑھتا جارہا ہے، میں  پوچھتا ہوں آخر یہ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے، وجہ کیا ہے؟ کون لوگ ہیں جنھوں نے مجھے خان صاحب سے دور کردیا ہے۔ مجھے دور کرنے سے پی ٹی آئی کو زیادہ فائدہ نہیں ہوگا، جو بھی یہ سب کررہا ہے، وقت آگیا ہے انہیں بےنقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے