شہباز شریف

شہباز شریف کیجانب سے دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اداکار یوسف کی وفات پر پیغام میں کہا ہے کہ یوسف خان کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کا یوسف خان بالی ووڈ میں دلیپ کمار بن کر فن کے آسمان پر برسوں چھایا رہا، یوسف خان آج لیجنڈ کی صورت دنیا سے رخصت ہوا۔

شہباز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ یوسف خان کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے، ان کی بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی، ویسی پذیرائی کسی اور کو نہ مل سکی۔  انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی پاک بھارت تعلقات کیلئے کوششیں ان کی امن پسندی کا مظہر تھیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے