کورونا

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز، مجموعی کیسز 7 لاکھ 188

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مزید شدت آگئی، بے رحم وائرس نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 102 افراد کو لقمہ اجل بنا ڈالا، جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15026 ہو گئی، دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41699 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مجموعی کیسز 7 لاکھ 188 تک جاپہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2631 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 620789 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 62775 ہے اور اب تک 588 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5064 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 267238 ہوگئی ہے جب کہ 4516 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 237594 ہے اور 6731 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19942 اور ہلاکتیں 212 ہوچکی ہیں۔ پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93862 اور 2496 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13713 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 380 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے