اعظم نذیر

قومی اسمبلی سمری منظور کرے گی تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل ہو جائے گی، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سمری منظور کرے گی تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لڑائی کی صورتِ حال نہیں،یہ اچھا راستہ ہے، آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اگر انتخابات کے فنڈز کے لیے سمری منظور نہیں کرتی تو آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیر قانون کا کہنا ہے کہ تھوڑا صبر کریں شام کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ہی یہ ساری کارروائی کر کے قومی اسمبلی کے سامنے رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے