ترجمان بلاول ذوالفقار بدر

الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) ترجمان بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی پر نااہل کریں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیاسی رواداری پر یقین رکھتے ہیں، نظریاتی اختلاف ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی کے جیالے قیادت سے عدم اعتماد کے دن ڈی چوک آنے کی اجازت چاہ رہے ہیں، ہم اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہتے، ہمیں اس طرف نہ دھکیلا جائے۔

ترجمان بلاول بھٹو ذوالفقار علی بدر کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن حکام وزیراعظم کو نااہل کریں، وزیراعظم ہمیں بندوق کی دھمکی نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اخلاقیات کو کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومتی وزرا نقلیں اتارتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ تھیٹر میں کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے