اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور (پاک صحافت) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام ملنے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ویڈیو اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے