بلاول بھٹو

بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان میں شفاف، منصفانہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں شفاف، منصفانہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت کے قائم مقام ترجمان تھامس منٹگمری نے بتایا کہ پاکستانی سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

تھامس منٹگمری کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ امریکا پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکا پاکستان ”گرین الائنس“ کے فریم ورک کی ترقی پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے