جنرل نائف

ایران کے ساتھ مذاکرات میں خلیجی ممالک کو شامل کرنے کی مانگ

بیجنگ {پاک صحافت} خلیجی تعاون کونسل  نے چین سے کہا ہے کہ  ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے  جو بھی مذاکراتی عمل شروع ہوا اس میں خلیجی ممالک  کو بھی شامل کیا جائے۔

کونسل کے سیکریٹری جنرل نائف الحجراف نے گزشتہ روز  سعودی عرب کا دورہ کرنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد ایک تحریری بیان میں حجراف نے  کہا کہ  ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر مبنی ممکنہ مذاکراتی عمل میں خلیجی ممالک کی شمولیت اہم ہوگی جن میں  بلاسٹک میزائل نظام،ڈرونز اور دیگر  بحری سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے گی ۔

دریں اثنا، سعودی خبر رساں ایجنسیSPA کے مطابق، چینی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

یاد رہے  کہ امریکہ اور خلیجی ممالک ایران پر تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے اور بحری آمدو رفت کو خطرات سے دوچار کرنے الزام لگا رہے ہیں جنہیں وہ مسترد کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ویام وہاب

آپریشن “سچا وعدہ” انقلاب کے بعد اسرائیل کے خلاف سب سے اہم قدم تھا

(پاک صحافت) لبنان کی عرب توحید پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل امریکہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے