واٹس ایپ

واٹس ایپ میں بالکل منفرد فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک بالکل منفرد فیچر کو متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ اینڈرائیڈ فونز میں نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو واٹس ایپ کا نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے ذریعے قریب موجود افراد سے فائلز رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فائل شیئرنگ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔ شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔ اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔ اسی طرح واٹس ایپ میسجز اور کالز کی طرح فائل شیئرنگ کے فیچر کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔

یعنی یہ اینڈرائیڈ کے نیئر بائی فیچر سے ملتا جلتا تو ہوگا مگر اس کے ساتھ ساتھ اسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اضافی تحفظ بھی حاصل ہوگا، جس سے آپ کا فون ان افراد کو نظر نہیں آئے گا جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہیں ہوں گے۔ یہ نیا فیچر عوامی مقامات پر کسی فرد کے ساتھ فوٹوز یا ویڈیوز شیئرنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے