ایل این جی

اماراتی اور چینی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات اور چین کی دو کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع نے کہا ہے کہ کنسورشیم میں شامل سرمایہ کاروں نے پاکستانی حکام سے ایل این جی ٹرمینلز، سپلائی اور درآمد سمیت ایل این جی کے ورچوئل اور نان ورچوئل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کمپنیوں کا کنسورشیم کیماڑی پر ورچوئل اور پورٹ قاسم پر نان ورچوئل ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے، کنسورشیم کے پاس ورچوئل اور نان ورچوئل دونوں ایل این جی منصوبوں کیلئے لائسنس موجود ہیں، اگر یہ منصوبے لگ گئے تو 50 کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری ممکن ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا ورچوئل ایل این جی منصوبوں میں ایل این جی کی ترسیل میں پائپ لائن کی بجائے ورچوئل ٹرک استعمال ہوتے ہیں کنسورشیم پورٹ قاسم پر بھی ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتا ہے۔ اس منصوبے سے صارفین تک گیس ترسیل کیلئے سوئی سدرن یا ناردرن پر انحصار کے بجائے وہ اپنا ڈسٹری بیوشن نظام بچھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے