سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کیلئے پیپلز بس سروس کا آغاز

سکھر (پاک صحافت)  سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے بعد  سکھر میں بھی جنوری سےحکومت سندھ پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی بس سکھر پہنچنے کے بعد، سروس کی آزمائشی آغاز کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں، ضلعی افسران، تاجر برادری کے افراد نے بس میں سفر کرتے ہوئے منصوبے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کیلئے گیارہ بسیں دی گئی ہیں اور ان بسوں کے روٹ کا حتمی تعین کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر کو ملنے والی ان 11 بسوں میں سے چار بسیں روہڑی سنگرار، پنوعاقل، اور صالح پٹ کے روٹ کور کریں گی۔ انتظامیہ کے مطابق روٹس کے تعین کے بعد جنوری سے پیپلز بس سروس کا گیارہ بسوں کے ساتھ باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے