نواز شریف

نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس شروع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی پنجاب، پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز، صوبائی صدر رانا ثناءاللہ کے علاوہ سینئر رہنما ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق بھی شریک ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت اس میگا اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کسی بھی سیاسی اثر کی پرواہ کیے بغیر ”بلاامتیاز“ کارروائی کریں۔

گزشتہ اجلاس کے دوران تجویز دی گئی تھی کہ قومی احتساب بیورو (نیب) یا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مبینہ اسکینڈل کی تحقیقات میں شامل کیا جائے، تاہم شہباز حکومت نے دو روز قبل بتایا تھا کہ ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایم کیو ایم کو ہمیشہ خیرات میں نشستیں دی گئی ہیں، وقار مہدی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے