فضل الرحمان

عمران خان نے ملک میں اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں کہ ان سے بات چیت مشکل ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں کہ ان سے بات چیت مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی  ڈی ا یم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ہم نے بچایا، ہمارے دور میں ہی ملک گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آیا، ہم تو الیکشن ایک سال مزید آگے بڑھانے کا سوچ رہے ہیں، ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے مزید کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان ساڑھے تین سال میں ملک دلدل میں پھنساچکاہے، عمران خان نےملک میں اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں ان سے بات چیت مشکل ہے، عمران خان نوازشریف ،شہبازشریف کو چور کہتا ہے مگرفرح گوگی کوچورنہیں مانتا، توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نوادرات کا اسکینڈل بھی آرہا ہے۔پشاور میوزیم کے نوادرات کس نے بیچے ہیں اس کی تحقیقات بھی ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے