خواجہ سعد رفیق

ن لیگ، ایم کیو ایم اتحاد سے پاکستان مستفید ہوگا، سعد رفیق

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور متحدہ کے اتحاد سے کراچی سمیت پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو ہم بدقسمتی سے اپنا ہی نہیں سکے، شہری حکومتوں کو نہایت مہذب اور مفید ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  بہادر آباد میں خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، پاکستان میں موجود جمہوریت کو عام آدمی کی جمہوریت میں بدلنا ہے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بنیادی کام ہے کہ اصلاحات کی طرف بڑھا جائے، وقت آگیا ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو آئینی تحفظ دیا جائے۔
واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ جس کو ووٹ پڑے وہ نکلے بھی، یہ نہ ہو کسی اور کو نکلے۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) اور پیرپگارا صاحب سے بھی بات ہوئی ہے، کوشش ہوگی کہ سندھ میں اتحاد بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے