مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے، ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا ہے کہ اب ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے اور وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے