رانا ثناء اللہ

 جب تک ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود ہے تو لڑائی ختم نہیں ہو سکتی، رانا ثناء الله

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب تک ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود ہے تو لڑائی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اسمبلی کوئی کھیل تماشا نہیں ہے، ملک کی اس صورتحال کا حل الیکشن نہیں بلکہ چارٹر آف ڈیموکریسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ فتنہ اور فساد پر قائم ہے، جو کہے مخالفین کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کر سکتا، جو کہتا ہے کہ مخالفین کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاؤں، ایسے میں کیا معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا سیاستدان پیدا کیا گیا ہے جو اب ملک کے گلے پڑا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والے کے پیچھے بہت بڑانیٹ ورک نہیں تھا، یہ لوگ کرم ایجنسی سے آئے، ٹیکسی کرائے پر لی گئی تھی، ٹیکسی ڈرائیور اس واقعے میں ملوث نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہینڈلرز نے حملہ آور کو اسلام آباد پہنچایا، ہدف تھا اسلام آباد میں جہاں کچھ لوگ اکھٹے ہوں یا کسی آفس کے سامنےحملہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے