عمران خان اہلیہ

وزیر اعظم کے بعد ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تشخیص

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔  اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر اور سینئر رہنما فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ وزیر اعظم کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بھی خاتون اول میں وائرس کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ وائرس کی تصدیق ہونے سے دو دن قبل ہی 18 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد  وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر لوگوں نے ویکسین کی افادیت پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ملک میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کے سبب تیزی سے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ آج ملک میں گزشتہ جولائی کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جس پر ماہرین صحت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے