ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کا جمعہ اورہفتہ کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حواے سے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو کاروباری حضرات ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کرسکتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق  اتوار سے کاروبار بند رہے گا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قبل از ایں حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اتوار سے عید کی چھٹیوں تک سختیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کل سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، شہر قائد میں کیسز 5 فیصد سے 14.23 فیصد ہوگئے ہیں جبکہ حیدر آباد میں شرح 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی، مغرب کے بعد ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈلیوری کر سکیں گے جبکہ کریانہ کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی ہوں گی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ فارمیسیز کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ ترجمان کے مطابق عید کے دنوں میں ہاکس بے اور ساحل سمندر بند رہیں گے جبکہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے