تیونیس کے وزیراعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

تیونیس کے وزیراعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

تیونیس کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہرملک کی اپنی ایک حقیقت ہے اپنی سفارتکاری ہے، جسے وہ اپنے عوام کیلئے بہترین سمجھتا ہے، تاہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نا ہی یہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

تیونس کے وزیراعظم هشام المشيشی نے فرانس کے نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے مراکش کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد تیونس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ان کا ملک مراکش کے نقش قدم پر چلنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔

ہم مراکش کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مراکش ایک برادر ملک ہے جسے ہم پسند کرتے ہیں تاہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی پالیسی نہیں ہے نا اس کا کوئی ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والا چوتھا عرب ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پومپیو

ایران اسرائیل کو 2500 بار تباہ کرسکتا ہے۔ پومپیو

(پاک صحافت) سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے