جڑانوالہ واقعہ

جڑانوالہ واقعے کا ایک اور مرکزی ملزم گرفتار

فیصل آباد (پاک صحافت) پولیس نے جڑانوالہ واقعے کا ایک اور مرکزی ملزم رابرٹ گرفتار کرلیا جس نے توہین آمیز تحریر والے کاغذات رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اب تک جڑانوالہ واقعے کے 130 ملزمان گرفتار کئے ہیں، مرکزی ملزم رابرٹ نے توہین آمیزکاغذات رکھے تھے، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب جڑانوالہ میں حالات نارمل ہورہے ہیں، شہر پر رینجرز اور پولییس کا مکمل کنٹرول ہے۔ متاثرہ مسیحی خاندانوں کی گھروں کو واپسی جاری ہے۔

یاد رہے کہ جڑانوالہ واقعے میں 19 چرچ جلائے گئے، 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کرکے جلایا گیا، کرسچن کالونی میں ایک چرچ اور جلایا گیا۔ عیسی نگری میں 3 چرچ نذر اتش اور 40 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے