وزیراعلی سندھ

گورنر راج کسی کی خواہش پر نہیں لگتا بلکہ اس کیلئے آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر راج کسی کی خواہش پر نہیں لگتا بلکہ اس کے لئے بہت سارے قانونی تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں۔ تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہی یہ گور نرراج کے متعلق باتیں کر رہے ہیں، اس کے علاوہ بھی یہ بہت کچھ کہتے ہیں لیکن ان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی صوبے سے موازنہ نہیں کروں گا لیکن اسلام آباد سے پچیس تیس کلومیٹر فاصلے پر کچھ ہو جاتا ہے لیکن وفاقی حکومت کچھ نہیں کرپاتی۔ پچھلے سال وفاق نے کہا کہ گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، اس کے بعد ان کے وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے فلور پر کہتے ہیں کہ چھیاسٹھ لاکھ ٹن گندم پتہ نہیں کہاں چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ پر ہے کہ نومبر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فرٹیلائزر میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور یوریا میں ہم خودکفیل ہیں اور ہم یوریا نہیں ڈی اے پی امپورٹ کرتے ہیں، گزرنے والے سال بتایا گیا کہ یوریا کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے لیکن ماہ دسمبر کے درمیان میں پتہ چلتا ہے کہ یوریا تو پتہ نہیں کہاں چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے