وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کو بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی، بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا حکم جاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔  ذرائع کے مطابق عدالت سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملتے ہی انہوں نے غیر ملکی ایئر لائن سے کل کی بکنگ کروالی ہے۔ خیال رہے کہ شہبازشریف نے اپنے کینسر اور کمر کے ڈاکٹرز سے وقت لے رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست پر سماعت کی،  کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے درخواست کی کہ میں کینسر کا مریض ہوں، چیک اپ کےلیے ریگولر برطانیہ جاتا ہوں، 15 سال سے تواتر سے چیک اپ کروا رہا ہوں۔ بعد ازاں وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے