آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد تک رہنے اور اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 12.5 فیصد تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں برآمدات 34 ارب 41 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہیں، ساتھ ہی سال 2024-25 میں درآمدات 60 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب میں معذور افراد کے ماہانہ وظائف میں اضافہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے