کورونا وائرس

کورونا وائرس، مزید 140 اموات، 4298 نئے کیسز رپورٹ

کراچی (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، جس کے حملوں میں شدت آتی جارہی ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 298 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 850,131 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,101,83 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد83 ہزار 699 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ89 ہزار 646 ، پنجاب میں 3 لاکھ 14 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 22 ہزار 520، اسلام آباد میں 77 ہزار 414، بلوچستان میں 23 ہزار 016 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے