عائشہ غوث پاشا

اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں، عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے قائم مقام ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 21ارب روپے کی رقم مختص کر دی، اسے جاری کرنے کا اختیار نہیں، فنڈز مختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے