سعید غنی

ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں سندھ فتح نہیں کرسکتے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ عمران خان بھی آجائیں تو سندھ کو فتح نہیں کر سکتے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاق لاک ڈاؤن کے معاملے پر محض سیاست کررہا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد حکومت مخالف تحریک شروع کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کےدو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کےساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے دونوں ممبر صوبائی اسمبلی اپوزیشن کو چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی پی پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جی ڈی اے کے سندھ کےممبرز بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے دور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے