دھماکہ

پشاور کی جامع مسجد میں دھماکہ، تیس افراد شہید متعدد زخمی

پشاور (پاک صحافت) پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیس افراد کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہوا، دھماکے کے وقت لوگ نماز جمعہ کیلئے مسجد میں موجود تھے، دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہ ہو سکی، دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر دھماکہ خود کش محسوس ہو رہا ہے اور دھماکے سے متعلق پیشگی کوئی الرٹ نہیں تھا، تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے