ویڈیو گیمز

چین میں بچوں کے آنلائن گیمز کھیلنے کے اوقات ہفتے میں محض تین گھنٹے تک محدود

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی حکومت نے بچوں کے  آنلائن گیمز کھیلنے سے متعلق نئے اوقات جاری کر دیئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں بچوں کے آن لائن گیمنگ اوقات کو ہفتے میں محض تین گھنٹے  تک محدود کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چینی ذرائع کے مطابق گیمز کھیلنے کے یہ اوقات اسکولز کے کھلے ہونے پر لاگو ہوں گے جبکہ چھٹیوں میں بچوں کو زیادہ گیمز کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 18 سال سے کم عمر گیمز کھیلنے والے بچوں کو صرف جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی رات 8:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک آن لائن  گیمز کھیلنے کی اجازت ہوگی ۔ خیال رہے کہ  یہ فیصلہ چین میں کم عمر بچوں میں آن لائن گیم کھیلنے کی عادت کو ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  آن لائن گیمز  کھیلنے کے لیے رجسٹریشن کرتے وقت  گیمز کھیلنے والوں کو اپنے شناختی کارڈ استعمال کرنے کی ضرورت  ہوتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نابالغ اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ نہ بولیں۔ چینی نیشنل پریس اینڈ پبلی کیشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ گیمنگ کی عادت  نے پڑھائی اور عام زندگی کو متاثر کیا ہے  اور  اس وجہ سے بہت سے والدین مایوسی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے