مرتضی وہاب

پیپلز پارٹی پر تنقید سے پہلے فواد چوہدری اپنے گریبان میں جھانک لیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان و وزیراعلیٰ کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا،  مرتضیٰ وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی پر تنقید سے پہلے فواد چوہدری اپنے گریبان میں جھانک لیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات میں شکست فاش ہورہی ہے، ضمنی الیکشن میں بدترین شکست آپ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی تین سال میں ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آپ کی نااہل حکومت نے عوام کا جینا محال کیا،  اب تو آپ کے اپنے ارکان اسمبلی نااہل قیادت پر سوالات اُٹھارہے ہیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) محدود نہیں ہورہی بلکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے