اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو بے بنیاد الزامات لگانے پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے پر الزامات لگانے پر وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت طلب کرلیے۔یاد رہے کہ دونوں وفاقی وزراء نے الیکشن کمشین پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ تھا الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔