اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آوٹ سورس پر لینے والی تھرڈ پارٹی بطور ایڈوانس حکومت کو 10 کروڑ ڈالر ادا کرے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایڈوانس دی گئی پیمنٹ واپس کئے بغیر معاہدہ منسوخ ہوجائے گا۔ تھرڈ پارٹی کو ایئرپورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈڈ شاپس بنانے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق انتظامی و مالی امور، ڈیزائن اور کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی۔ کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں شامل افراد کو سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکومت سے سروسز وصولی کا مطالبہ مسترد کردیا گیا، سول ایوی ایشن نے سروس چارجز حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے