اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی پر مل کر کام کریں۔ انھوں نے خود مختار فلسطینی ریاست، اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی جموں و کشمیر سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں، او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی کی تقرری قابل ستائش ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی این ایس

پاکستان نے بحرہند میں اپنا جنگی جہاز پی این ایس اصلت تعینات کردیا

کراچی (پاک صحافت) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے