مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی والوں سے پوچھیں ان سے رابطہ کیا کس نے ہے؟ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن سے رابطہ نہ کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے کوئی پوچھے کہ ان سے رابطہ کیا کس نے ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کبھی کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، کبھی کہتے ہیں کوئی رابطہ نہیں، پھر کہتے ہیں مسلم لیگ ن سے رابطہ نہیں کریں گے، ان سے کوئی پوچھے کہ ان سے رابطہ کیا کس نے ہے؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں حکومت بنائیں گے تو بنالیں پھر، تحریک انصاف والے کبھی 180 اور کبھی 150 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کمیشن نے کوئی دھاندلی نہیں کی اور پنجاب میں جہاں جیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو شاباش اور جہاں ہارے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ اور احتجاج کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے میں سارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں جہاں ہارے ہیں وہاں کے فارم 45 سب جعلی ہیں اور جہاں جیتے ہیں وہاں کے فارم 45 سب ٹھیک، کیا دماغی حالت ہے؟

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے