صبا قمر

انسان کو اپنا دل بچہ ہی رکھنا چاہیے، صبا قمر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صبا قمر نے زندگی جینے سے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ نسان کو اپنا دل بچہ ہی رکھنا چاہیے کیونکہ زندگی کی رنگینیوں میں جینے کیلئے دل کا بچہ ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کا ماننا ہے کہ انسان کو اپنا دل بچہ ہی رکھنا چاہیے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک مختصر دلچسپ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں انہیں اپنا کوٹ کاندھوں پر ڈالے تفریحاً ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر  اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ابھی تک دل سے بچی ہوں، کیونکہ دل کا ایسا ہونا بہت ضروری ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ ایسے نہیں رہتے تو میرے خیال سے آپ زندگی کی بہت سی اچھی چیزوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے