افغانستان

لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور طالبان کو اقتدار کا بھوت سوار ہے: محقق

کابل {پاک صحافت} وحدت اسلامی کے رہنما نے افغانستان میں غذائی قلت کے باعث متعدد بچوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کی توجہ صرف اقتدار حاصل کرنے پر ہے ، عوام کی مدد نہیں۔

افغانستان کی آوا خبررساں ایجنسی کے مطابق وحدت اسلامی پارٹی کے رہنما محمد محقق نے ملک میں غذائی قلت اور غذائی اشیاء کی کمی کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مغربی کابل میں 8 بچوں کی ہلاکت پر انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ بھوک سے بچوں کی موت طالبان کے لیے بدنما داغ ہے کیونکہ وہ صرف اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

افغانستان کے تناظر میں عالمی برادری کی نظراندازی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ان حالات میں افغانستان کے لوگوں کے لیے آپ کی نظر اندازی سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مغربی کابل میں بھوک سے مرنے والے آٹھ بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان تھیں جن کا کوئی سہارا نہیں تھا۔ ماضی میں انسانی حقوق کی تنظیمیں افغانستان میں انسانی المیے کے بارے میں تشویش کا اظہار کرچکی ہیں ، لیکن طالبان نے اس پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آیرلینڈ

آئرلینڈ میں برطانوی امیگریشن مخالف قانون کے خلاف احتجاج

پاک صحافت برطانوی امیگریشن مخالف قانون کے خلاف بین الاقوامی مظاہروں کے تسلسل میں آئرلینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے