یوم یکجہتی کشمیر ایل او سی پر کشمیریوں کے ساتھ منائیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر ایل او سی پر کشمیریوں کے ساتھ منانے کی خواہش ظاہر کی ہے، عمران خان 5 فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان یوم یکجہتی کشمیر لائن آف کنٹرول پر کشمریوں کے ساتھ منائیں گے۔عمران خان 5 فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم سے سیف اللہ نیازی اور بیرسٹری سلطان محمود کی ملاقات بھی ہو گی۔

مزید پڑھیں: حکمران کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہیں توبھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں: سراج الحق

عمران نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے باکردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کی ہے۔سیف اللہ خان نیازی کی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی اتنخابی مہم اور حکمت عملی پر بھی بریفینگ دیں گے۔عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مقامی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔5 فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پرجہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 5 فروری کو کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی ۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنائی جائیں گئیں جس میں تمام جماعتوں کے کارکنان سماجی تنظیموں ،تاجر برادری وکلاء سکول و کالج کے طلباء سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے ۔ اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے مختلف اجتماعات میں کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے