گیس

پنجاب میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ملتان (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس دریافت ہوئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کنویں سے ڈونگان فارمیشن میں 1.1 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ سوئی مین لائم اسٹون میں 1.31 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان سے کنویں کی دریافت مقامی وسائل اور توانائی کی طلب و رسد کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے