لائیو ویڈیو کانفرنس کال

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی، دلچسپ فیچر کا اضافہ

نیویارک (پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کو مزید سہولیات دینے کا اعلان کردیا،  غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی چند ہفتوں میں انسٹاگرام پر چار سے زائد افراد کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کی سہولت پیش کرے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت انسٹاگرام پر دو افراد ہی لائیو گفتگو کرسکتے ہیں، نئے فیچر پر دسمبر 2020 سے تجربہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے ویڈیو کے شعبے کو بہتر بنانے کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے وقتاً فوقتاً کئی تبدیلیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔  ذرائع کے مطابق انسٹاگرام کے سی ای او آدم موسری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہم انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر شامل کر رہے ہیں جس کے بعد ایک وقت میں دو کی بجائے چار افراد تک لائیو گفتگو کر سکیں گے۔ قبل ازیں سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردیا گیا تھا، اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہے۔ خیال رہے کہ نئے فیچر کے تحت صارفین پرائیویٹ آرکائیوز میں اپنی لائیو اسٹریمز کو اسی طرح دیکھ سکتے ہیں جیسے اسٹوریز اور پوسٹس کو دیکھتے ہیں۔ لائیواسٹریم کے دورانیے میں اضافے سے صارفین کو سہولت ملی تھی، انسٹاگرام گرام کی جانب سے آئی جی ٹی وی میں لائیو ناؤ کا اضافہ بھی کیا گیا تھا جہاں لوگ لائیو اسٹریمنگ پر مبنی مواد کو تلاش کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے