سعد الجباری

بن سلمان میرا قتل کرا کر ہی دم لیگا، سعد الجباری

ریاض {پاک صحافت} سعودی عرب کے سابق وزیر اور انٹیلی جنس افسر کا کہنا ہے کہ موجودہ ولی عہد چاہتے ہیں کہ مجھے قتل کر دیا جائے۔

سعودی عرب کے سابق وزیر، جو کینیڈا میں مقیم ہیں، نے سعودی عرب کے ولی عہد کی جانب سے اپنے قتل کی بات کہی ہے۔

2017 میں سعودی عرب سے فرار ہو کر کینیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے سعد الجباری نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وہاں میرے بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ مجھے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ نے یہ باتیں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں کہیں۔ سعد الجباری کے بیٹے خالد الجباری نے ٹویٹ کیا کہ اپنے بچوں کی رہائی کے لیے مسلسل چار سال کی ناکام کوششوں کے بعد اب میرے والد نے اپنی خاموشی توڑنے کا عزم کر لیا ہے۔

سعد الجباری کے بیان پر واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ الجباری سچے انسان نہیں ہیں۔ اس بیان کے مطابق سعد الجباری اپنے آپ کو اربوں ڈالر کی کرپشن سے بچانے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ سعد الجبری اس وقت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ بن چکے ہیں۔ وہ اس وقت انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت کینیڈا میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

سعودی عرب، مصر اور اردن میں اسرائیل مخالف مظاہروں پر تشویش

لاہور (پاک صحافت) امریکہ اور دیگر مغربی معاشروں میں طلبہ کی بغاوتیں عرب حکومتوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے