خواجہ آصف

پاکستان کے عوام کی محبت فلسطین کیساتھ ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کی محبت فلسطین کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بیان دراصل ایک دہشت گرد کی دوسرے دہشت گرد کی حمایت ہے۔ اسرائیل مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، حماس نے آزادی کی تحریک میں سنگ میل طے کیا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کی مذمت کرنے والوں کی فلسطین کے لیے زبانیں بند ہیں۔ فلسطین اور کشمیر پر یورپی یونین کی منافقت سامنے ہے، ایک دہشت گرد ملک کی حمایت میں یورپی یونین بیان دے رہی ہے۔ عراق، یمن، شام اور لیبیا کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو یکجا ہونا چاہیے، آزادی فلسطین کا حق ہے۔ پاکستان کے عوام کی محبت فلسطین کے ساتھ ہے، پاکستان اسرائیل کے ساتھ کبھی تعلقات استوار نہیں کرسکتا، جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا۔ سلامتی کونسل نہیں منافقت کونسل ہے، یہ تحریک اپنے منطقی انجام تک اب پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے