مائیکل جیکسن

کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

کیلیفورنیا (پاک صحافت) کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیسکسن کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، لیکن اپنی کارکردگی، ڈانس اور سریلی آواز کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کے گانے اور انداز آج بھی بے حد مقبول ہیں۔ بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر گیت دینے والے مائیک جیکسن 25 جون 2009 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے منفرد انداز کے باعث پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بننے والے مائیکل جیکسن نے صرف 5 برس کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا، 1964 میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ’’جیکسن فائیو‘‘ کے پہلے میوزک البم ’’آئی وانٹ یو بیک‘‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

واضح رہے کہ کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم ’’آف دی وال‘‘ تھا اور پھر آیا ’’تھرلر‘‘ جسے دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا، پاپ سنگر کی آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی ان کا ’’مون واک‘‘ نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے