احسن اقبال

ایک سال کے بعد پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم دن رات ملک کو درپیش بحرانوں پر قابو پانے اور ملکی تعمیر ترقی کے لئے کوشش کررہے ہیں، ایک سال کے بعد پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت قرضوں کی ادائیگی بن چکا ہے۔ 36 سو ارب روپے قرضوں پر سود ادا کرنے میں صرف ہو جاتے ہیں۔ دفاع کا خرچ 1400 ارب اور ترقیاتی بجٹ صرف 700 ارب ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سول حکومت چلانے کا خرچہ تو صرف 550 ارب روپے ہے۔ اس میں کتنی کٹوتی کرلی جائے گی؟ ہم نے اپنے دور میں ٹیکس وصولیاں دو ہزار ارب روپے سے دُگنی کرکے چار ہزار ارب روپے سے زیادہ کرلی تھیں، پی ٹی آئی اپنے دور میں ٹیکس وصولی دُگنی نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے تو تعلیم اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے