پاکستانی خاندان

کینیڈین دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کینیڈا میں ایک مذہبی دہشت گرد نے پاکستان کے ایک پورے خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں خاندان کے چار افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں مقیم پاکستانی خاندان کے افراد روڈ کے کنارے فٹ پاتھ پر گاڑی کا انتظار کررہے تھے کہ کینیڈین دہشت گرد نے مسلمان دشمنی میں وہاں موجود افراد پر ٹرک چڑھایا ہے۔ جس کے نتیجے میں خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے۔ پاکستانی خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا ہے۔ دہشت گردی کے اس واقعے پر پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی شدید تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے